13 جون، 2022، 9:38 AM

پاکستان اور چین کی عسکری قیادت کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کی عسکری قیادت کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے دورے کے دوران چین کی اعلی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، پاکستان اور چین کی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے دورے کے دوران چین کی اعلی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، پاکستان اور چین کی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں 9 سے 12 جون تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا، وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سے پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔

دونوں اطراف نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ دونوں فریقوں نے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

News ID 1911183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha